ETV Bharat / state

'یوگی حکومت بنکروں کی مدد کرے'

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یوگی حکومت کو یاد دلایا کہ لاک ڈاؤن میں معاشی بدحالی کا سامنا کررہے بنکروں کی بجلی معافی کے لیے ان کے ذریعہ لکھے خط کا اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔

'یوگی حکومت بنکروں کی مدد کرے'
'یوگی حکومت بنکروں کی مدد کرے'
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 2:16 PM IST

پرینکا گاندھی نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے 13مئی کو یوپی حکومت کو خط لکھ کر بنکروں کی بجلی معاف کرنے و لاک ڈاؤن سے پیدا بحران میں مدد کے لیے ہر ایک بنکر کنبے کو 12000 روپے فی ماہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ بنکروں کی بری حالت کو دیکھتے ہوئے حکومت کو فورا یہ قدم اٹھانے چاہیے تاکہ اس آرٹ کو بچایا جاسکے۔

'یوگی حکومت بنکروں کی مدد کرے'
'یوگی حکومت بنکروں کی مدد کرے'

قابل ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی نے خط میں لکھا تھا کہ کورونا وبا سے عوامی زندگی متاثر ہے۔ ہر سماج کے اوپر بھیانک معاشی مار پڑی ہے۔ کسان غریب اور مزدور سماج کی حالت کافی خستہ ہے۔معاشی بحران نے مڈل کلاس اور جنرل زمرے کے نوکری پیشہ افراد کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے۔ کاروبار اور تاجر سماج کے اوپر اپنا وجود بچانے کا بحران کھڑا ہوگیا ہے۔ ان سماج کی مدد کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ریاست میں ایک بڑی آباد بنکری کے پیشے سے وابستہ ہے۔ اس وبا میں ان کا پورا کاروبار ڈھپ ہوگیا ہے۔ بنکروں کو فوری راحت پہنچانے کی ضرورت ہے۔ بنکروں کے بجلی بل معاف کیا جائے اور ہر ایک بنکر کنبے کو فی ماہ12ہزار روپے نقصان کی تلافی کے طور پر فراہم کیا جائے۔ اسی طرح سے قالین کاروباریوں اور کاریگروں کو مالی مدد کی سخت ضرورت ہے۔ ان کے بنک قرض معاف کیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.