ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب ریاستی حکومت باہر سے آنے والے مزدوروں کے لیے روزگار کا بندوبست کرنے میں مصروف ہے، جس پیش نظر یوگی ایک آج اپنی رہائش گاہ پر صنعتی ایسوسی ایشن ایک میٹنگ کی ہے۔
دوسری ریاستوں سے واپس آنے والے یومیہ مزدوروں کی ملازمت کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے ہیں۔
انڈین انڈسٹریز ایسوسی ایشن، ایف آئی سی سی آئی، چھوٹے پیمانے کی صنعت، نرڈیکو، سمال سکیل انڈسٹریز بھارتی، اور حکومت اترپردیش کے مابین ہونے والے اس معاہدے سے 11 لاکھ کارکنوں اور مزدوروں کو روزگار ملے گا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ریاست میں باہر سے آنے والے مزدوروں ان کی کارکردگی کے مطابق ملازمت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
اس سلسلے میں سکِل ڈویلپمنٹ اور محکمہ ریونیو کے ذریعہ باہر سے آنے والے تمام مزدوروں کی سکِل میپنگ کی جارہی ہے۔
ایسا مانا جاتا ہے کہ ریاست میں مزدوروں کو روزگار فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ چھوٹی صنعت ہے۔ حکومت ان کی کارکردگی کے مطابق سب کو روزگار فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاہم اب تک تقریباً 18 لاکھ کارکنوں کی سکِل مپنگ کی جاچکی ہے۔
سی ایم یوگی نے جمعہ کو صنعتی ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک میٹنگ کی، اور دوسری ریاستوں سے واپس آنے والے مزدوروں کی ملازمت کے لیے ای م او یو پر دستخط کیے۔
اس معاہدے پر انڈین انڈسٹریز ایسوسی ایشن، ایف آئی سی سی آئی، چھوٹے پیمانے کی بھارتی صنعت، نرڈیکو اور حکومت اترپردیش کے مابین دستخط ہوئے ہیں، تاہم اس معاہدے سے 11 لاکھ کارکنوں اور مزدوروں کو روزگار ملنے کے دعوے کیے جارہے ہیں۔
چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے اس دور میں آپ کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، کیوں کہ آپ نے وزیراعظم نریندر مودی کی ایک آواز پر لبیک کہا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ مزدور ہماری طاقت اور سرمایہ ہیں، اب ہم انہیں ایک نئے اترپردیش کی تعمیر کے لیے استعمال کریں گے، تاہم اب یہ کام بھی شروع ہوچکا ہے۔
ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں وزیراعلیٰ یوگی آتیہ ناتھ کے ماتحت چلنے والی ریاستی حکومت اب روزگار کے سلسلے میں جمعہ کو مختلف صنعتی کمپنیز کے ساتھ 11 لاکھ مزدوروں کی ملازمت کے لیے معاہدوں پر دستخط کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے ہر ہاتھ کو روزگار، ہر گھر میں روزگار دینے کی مہم شروع کی ہے، وہ خود بے روزگار ہوئے مزدوروں کو دوبارہ روزگار دینے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جمعہ کے روز 11 لاکھ مزدوروں اور کارکنوں کے لیے انڈین انڈسٹریز ایسوسی ایشن، نرڈیکو (نیشنل ریئل سٹیٹ ڈویلپمنٹ کونسل)، سی آئی آئی اور اترپردیش حکومت کے مابین ایک بڑے معاہدہ پر دستخط کیا ہے۔
خیال رہے کہ انڈین انڈسٹریز ایسوسی ایشن اور سی آئی آئی، ایم ایس ایم ای، نرڈیکو ریئل اداروں کا ایک گروپ ہے۔