ETV Bharat / state

شیعہ، سنی وقف بورڈ کے سی ای او پر یوگی حکومت کی بڑی کارروائی - urdu news

شیعہ اور سنی وقف بورڈ کے چیف ایگزیکیوٹیو افسران کو منفی اندراج دینے کے علاوہ، ریاستی حکومت کی طرف سے ہدایت دی گئی ہے کہ 'وہ وقف بورڈ کے دونوں وکلا کو فوری طور پر برطرف کریں'۔

شیعہ، سنی وقف بورڈ پر یوگی حکومت کی کارروائی

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 6:22 AM IST

اترپردیش حکومت سنی و شیعہ وقف بورڈ کے کام سے بالکل ناخوش ہے۔ کابینی وزیر برائے اقلیتی بہبود اوقاف و حج نند گوپال گپتا نندی نے دونوں سی ای او کے فرائض میں لاپرواہی برتنے پر منفی اندراج (نیگیٹیو مارکنگ) کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی اسٹینڈنگ کونسل کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کابینی وزیر برائے اقلیتی بہبود اوقاف و حج نند گوپال گپتا 'نندی' نے سیکریٹریٹ دفتر میں اقلیتی مقام کی میٹنگ کی جس میں انہوں نے پایا کہ سنی و شیعہ وقف بورڈ کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے ہیں لیکن اس جانب کوئی کام نہیں ہوا۔ کابینی وزیر نند گوپال نندی نے ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سنی سینٹرل وقف بورڈ اور شیعہ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر کو لاپرواہی برتنے پر منفی اندراج دیا ہے۔

کابینی وزیر برائے اقلیتی بہبود اوقاف و حج نند گوپال گپتا نندی نے دونوں وقف بورڈ کے سی ای او کو ہدایت دی ہے کہ اوقاف کی زمینوں سے جلد از جلد غیر قانونی قبضے ہٹائے جائیں۔

ریاستی وزیر نے اقلیتی محکمہ کے تحت وقف بورڈ کے علاوہ دیگر شعبوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے ٹیکنیکل تعلیم اور پروفیشنل تعلیمی محکموں جیسے آئی ٹی آئی اور پولیٹیکنیک کے آلات و مشینری کے لیے جلد از جلد ان کے ڈائریکٹر کے ساتھ میٹنگ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

کابینی وزیر نند گوپال گپتا نندی نے کہا کہ مدرسہ بورڈ کی 'کامل اور فاضل' کی ڈگریوں کو محکمہ تعلیم کی ڈگریوں کے 'مساوی' تسلیم کئے جانے کے لیے تجویز جلد سے جلد بھیجے جانے کی ہدایت مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار کو دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعے چل رہیں اسکیموں جیسے روشنی، استاد اور سیکھو اور کماؤ وغیرہ کے تحت ٹریننگ یافتہ امیدواروں کو قرض دینے کو ترجیح دی جائے۔ نئے مقاصد کیے حصول کے لیے زیادہ سے زیادہ امیدوار منتخب کیے جائیں۔

قابل ذکر ہے کہ "اگر مدرسہ تعلیمی بورڈ کے کامل اور فاضل کی ڈگریاں محکمہ تعلیم کی ڈگریوں کے مساوی تسلیم کر لیا جاتا ہے تو مدارس طلبا کے لئے حکومت کا یہ قدم میل کا پتھر ثابت ہوگا کیونکہ ابھی تک ان دونوں ڈگریوں کی کوئی اہمیت نہیں ہیں۔"

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.