ETV Bharat / state

فرضی اساتذہ سے رقم وصول کرنے کا منصوبہ

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 6:32 PM IST

یوگی حکومت نے رواں برس 1427 فرضی اساتذہ سے 900 کروڑ روپے کی وصولی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی
ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی

ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں واقع ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی ایک بار پھر سُرخیوں میں نظر آ رہی ہے۔

ایس آئی ٹی نے اس یونیورسٹی سے فرضی ڈگری لینے والے 2824 اساتذہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔

اب تک 930 اساتذہ کو نوکری سے برخواست کر دیا گیا ہے اور 497 کے خلاف کارروائی چل رہی ہے اس کے علاوہ 1427 اساتذہ سے تقریباً 900 کروڑ روپئے وصول کیے جائیں گے۔

فرضی اساتذہ سے رقم وصول کرنے کا منصوبہ

بی آر امبیڈکر یونیورسٹی سے بی ایڈ کی فرضی ڈگری حاصل کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، کیوں کہ ایس آئی ٹی نے قریب 4 ہزار سے زیادہ رول نمبر کو فرضی بتایا ہے تھا جس کے نام پر ڈگری حاصل کی گئی تھی۔

اس لیے حکومت نے اب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کی بی ایڈ مارکشیٹ اور ڈگری کے ساتھ ملازمت حاصل کرنے والے متعدد اساتذہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:غازی آباد میں دو دن کا خصوصی لاک ڈاؤن

سنہ 2013 میں ایس آئی ٹی نے بی ایڈ فراڈ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور 2017 میں ایس آئی ٹی نے جعلی رول نمبروں کی ایک فہرست یونیورسٹی کو پیش کی۔

اس کے بعد 2019 میں ، یونیورسٹی کونسل نے ڈگری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بی ایڈ فراڈ کی حیثیت- 4767 رول نمبر ایس آئی ٹی کی فہرست میں ہیں۔

یونیورسٹی کو موصولہ جواب کی حیثیت۔ 814 فی جواب فہرست میں شامل رول نمبر پر پائے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے بی ایڈ سیشن 2004-2005 میں 2824 ایسے طلبا ہیں، جنھوں نے کسی بھی قسم کا درخواست نہیں دی تھی اور انھوں نے فرضی ڈگری حاصل کی تھی اور پھر اس پر نوکری بھی لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.