ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کی کووڈ 19 متاثرہ علاقوں کے تعلق سے ہدایات

ریاست اترپردیش کے تین شہروں آگرہ ، میرٹھ اور کانپور میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد دیگر اضلاع کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

author img

By

Published : May 11, 2020, 12:19 AM IST

وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ
وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ

وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے حکام کو یہ ہدایت دی ہے کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرایا اجئے۔ بین ریاستی سرحدوں کی سختی سے برتی جائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مذکورہ شہروں میں کورونا وائرس انفیکشن کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ میڈیکل ٹیم بھیجنے سے متعلق بھی ہدایت دی ہے۔

یوگی نے سبھی ہسپتالوں میں پی پی ای کٹ اور این 95 ماسک ، سینیٹائزر و دیگر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا جانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مہاجر مزدوروں کے بارے میں بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے صحت کی جانچ ہر حالت میں کی جائے،نیز ان کو گھر بھیجتے وقت کھانے پینے کی بھی اشیا ضرور فراہم کی جائے۔

انہوں نے ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ دس ہزار ٹیسٹ کئے جائیں۔

پولیس اہلکار کے مطابق ریاست اترپردیش میں 41 ہزار 258 ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں اور تقریباً 17 کروڑ روپئے کی وصولی کی گئی ہے۔ وہیں 38 ہزار گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔

ریاست کے 71 اضلاع میں 467 ہاٹ اسپاٹ علاقے مختص کئے گئے ہیں جو کہ 308 تھانوں میں آتے ہیں۔

یہاں 325 غیر ملکی شہریوں پر کارروائی کی گئی ہے۔

ہیلتھ سکریٹری موہم پرساد نے کہا کہ اس وقت ریاست میں کورونا وائرس کے 1884 مریض ہیں۔

ان میں 1504 افراد صحت یاب ہوکر گھر واپس جا چکے ہیں۔

وہیں آئسولیشن وارڈ میں 1953 افراد زیرعلاج ہیں اور 9003 افراد قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.