پارٹی کی طلبہ اکائی کے ریاستی صدر ونش راج دوبے نے ہفتہ کو کہا کہ سال 2017میں حکومت میں آنے سے پہلے بی جے پی نے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آتے ہی 13لاکھ نوکری اور 90دنوں کے اندر ریاست میں خالی سبھی اسامیوں کو پُر کیا جائے گا لیکن یوگی آدتیہ ناتھ اپنے میعاد کار میں یہ وعدہ پورا نہیں کرسکے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وائٹ پیپر جاری کر کے اب تک دی گئی نوکریوں کے صحیح اعداد پیش کرے۔ حکومت نے اگر واقعی ساڑھے چار لاکھ نوکریاں اترپردیش کے نوجوانوں کو دی گئی ہیں تو اس پر اپنا وائٹ پیپر جاری کرے اور بتائے کہ کس محکمہ میں کتنی نوکریاں دی ہیں۔
ونش راج نے کہا کہ ابھی تک ساڑھے چار سال میں یوگی حکومت میں صرف 12387عہدوں پر ہی تقرریاں نکالی گئی ہیں وہ ساری کی ساری تقرریاں آج بھی مختلف وجوہات کی وجہ سے التواء کا شکار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے اعداد بھی بڑھا کر بتائے ہیں۔ اترپردیش میں چاہے ٹیچر تقرری، داروغہ تقرری، یا پی ایس سی تقرری ہو، سبھی تقرریاں آج بھی معلق ہیں۔
یواین آئی