ریاست اترپردیش کے سابق سیکرٹری ڈی پی یادو نے بدھ کے روز مرادآباد میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئےصحافی وکرم جوشی کے قتل پر افسوس کا اور غم کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا غازی آباد واقعے پر انھیں بے حد افسوس ہوا جہاں بدمعاشوں نے ایک صحافی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
ڈی پی یادو نے مزید کہا کہ 'میں انکے اہل خانہ کی اس مشکل گھڑی میں میں ان کے ساتھ ہوں' انھوں نے کہا بی جے پی اقتدار میں اتر پردیش میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے اور جرئم کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔یوگی حکومت جرائم کو روکنے میں پورے طور پر ناکام ہوئی ہے۔
انھوں نے مزید کہا جب جمہوریت کا چوتھا ستون صحافی محفوظ نہیں ہے تو پھر ملک کا عام آدمی کیسے محفوظ رہ سکتا ہے۔