اترپردیش میں خواتین کے خلاف بڑھتے جنسی جرائم کے معاملے پر یوگی حکومت پر تمام سیاسی جماعتیں شدید نکتہ چینی کر رہی ہیں۔
آج لکھنؤ کے جی پی او میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے صوبہ میں بڑھتے جنسی جرائم کے خلاف یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ ریاست میں چھوٹی بچیوں سے لے کر خواتین تک جنسی جرائم کا شکار ہو رہی ہیں۔
اتحاد المسلمین کے ضلع صدر کاشف احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اناؤ میں گزشتہ گیارہ مہینے کے اندر 86 معاملہ ایسے ہیں جن میں چھوٹی بچیوں سے لے کر عورتوں کے خلاف جنسی زیادتی کی گئی۔
حکومت کسی بھی معاملے میں سخت سزا دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ لہذا موجودہ حکومت کو اپنے عہدے پر بنے رہنے کا کوئی حق نہیں۔
مجلس اتحاد المسلمین کی کارکن رخسانہ ضیاء نے کہا کہ یہاں کے حالات بہت ہی خراب ہیں۔ آج چھوٹی بچیاں تک محفوظ نہیں ہیں۔
مجرم جرم کر رہا لیکن حکومت خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے درندوں پر سخت کاروائی کریں اور ملزمین کو جلد از جلد سزا دیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھلےہی عورتوں کے تحفظ کی بات کرتی ہو لیکن سارے 'بلاتکاری' بی جے پی میں ہی ہیں اور وہی ان کو بچانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔