ETV Bharat / state

یوگی حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام - عصمت دری

ایس پی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر ایس پی کارکنان نے ضلعی ترجمان راگھویندر دوبے کی قیادت میں سیکٹر 82 کا دورہ کر کے لوگوں کو ایس پی حکومت کی کامیابیوں اور پالیسیوں سے آگاہ کیا۔

یوگی حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام

author img

By

Published : Jul 30, 2020, 10:43 PM IST

ایس پی کے ترجمان راگھویندر دوبے نے کہا کہ اگر ارکان پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی خود اترپردیش کی بی جے پی حکومت سے مطمئن نہیں ہیں تو پھر عام عوام کتنا مطمئن ہوگی، اس کا اندازہ آسانی سے لگایا جاسکتا ہے۔

اترپردیش میں لوٹ مار ، قتل و غارت گری، عصمت دری میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ ہر روز 52 خواتین کو درندگی کا شکار بنایا جا رہا ہے ، اس سے خواتین کے تحفظ کے بارے میں یوگی حکومت کی غیر حساسیت ظاہر ہوتی ہے۔

کورونا دور میں ، لوگوں کی ملازمتیں ختم ہوگئیں ، بجلی کے بل اور اسکول کی فیس انہیں مزید پریشان کررہی ہے۔ نوئیڈا میں لوگ ایک عرصے سے بجلی کے بلوں اور اسکولوں کی فیسوں میں رعایت کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت اس کو نظرانداز کر رہی ہے۔

مفاد عامہ کے پیش نظر حکومت کو چاہئے کہ وہ بجلی کے بل اور اسکولوں کی فیسوں میں جلد مراعات دے تاکہ بے روزگار اور پریشان حال لوگوں کو کچھ راحت مل سکے۔

اس موقع پر ایس پی قائدین جیسے شیوورت تیواری ، سشیل پال ، روی راگھو ، سبھاش شرما ، کشور کپور ، انکیت تیواری ، انگد سنگھ وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.