ETV Bharat / state

بدایوں: حکومت کے دعوے زمینی حقیقت سے بہت دور - Politics in the name of religion and caste

ضلع بدایوں میں وکاس اور اترپردیش کے نمبر ون ہونے کے دعووں کی قلعی کھلتی نظر آرہی ہے۔

بدایوں: حکومت کے دعوے زمینی حقیقت سے بہت دور

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 5:32 PM IST

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں وکاس یا ترقی کی زمینی حقیقت عوام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہو سکتی ہے لیکن یہاں مذہب اور ذات کے نام پر سیاست اتنی اثر دار ہے کہ عوام زندہ رہنے کو ہی ترقی سمجھتی ہے۔

ضلع بدایوں کے 'راجہ کھادیہ اور ضروری اشیاء نگم' کی حالت دیکھ کر اتر پردیش حکومت کے 'نمبر 1 پردیش' ہونے کے دعوے کی پول کھل جاتی ہے۔ یہاں بارش کے موسم میں تھوڑی سی بارش کسانوں کے لئے پریشانی کا سبب بن جاتی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ترقی کے کاموں کے لیے پاس ہونے والے بجٹ کہاں جاتا ہے؟

بدایوں: حکومت کے دعوے زمینی حقیقت سے بہت دور

بدایوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی ٹی کے 5 پانچ رکن اسمبلی ہیں جن میں سے ایک مہیش چندر گپتا اترپردیش حکومت میں وزیر مملکت ہیں، لیکن ترقی کے نام پر بدایوں کو دیکھ کر یہ احساس نہیں ہوتا کہ یہاں سے بھارتی جنتا پارٹی نے 2017 میں 6 سیٹوں میں سے 5 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدعنوانی کی مکھیوں سے دور رہیں افسران: یوگی آدتیہ ناتھ

واضح رہے کہ بدایوں اتر پردیش کی مسلم آبادی کے لحاظ سے سرفہرست 20 اضلاع میں سے ایک ضلع ہے لیکن یہاں بھارتی جنتا پارٹی کے زیادہ امیدواروں کی فتح اور ایک موجودہ وزیر ہونے کے باوجود ترقی کا پیمانہ بالکل نیچے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.