پرینکا گاندھی نے بدھ کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ، 'اترپردیش حکومت کا بجٹ آیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ حکومت صرف بجٹ لے کر آئی ہے اور اس میں ریاست کے کسانوں سے جڑے کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیاہے۔
انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'کسانوں کےآوارہ جانوروں مسئلے کا حل اس میں سے غائب ہے۔گنے کی باقی ادائیگی غائب ہے،کسانوں کی فصل کی نقصان کا معاوضہ غائب ہے،کسانوں کی فصل کی قیمت کی بات غائب ہے۔'