ETV Bharat / state

یوگی آدتیہ ناتھ آج جیور ہوائی اڈے کے ڈیزائن اور نام پر مہر ثبت کریں گے

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جیور ایئرپورٹ کے ڈیزائن، لوگو اور نام پر مہرثبت کریں گے۔

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 8:28 AM IST

یوگی آدتیہ ناتھ آج جیور ہوائی اڈے کے ڈیزائن اور نام پر مہر ثبت کریں گے
یوگی آدتیہ ناتھ آج جیور ہوائی اڈے کے ڈیزائن اور نام پر مہر ثبت کریں گے

جیورکھ ایئرپورٹ انٹرنیشنل نے گرین فیلڈ نوئیڈا ہوائی اڈے کے مسافر ٹرمینل کو ڈیزائن کیا ہے۔ ہوائی اڈے سے متعلق ان کاموں کو مکمل کرنے کے لئے مقابلہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جمعرات کو یوپی کے یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے علاقے میں تعمیر کیے جانے والے ملک کے سب سے بڑے جیور ہوائی اڈے کے ڈیزائن، لوگو اور نام پر مہر ثبت کریں گے۔

واضح رہے کہ سوئس کمپنی جیورکھ ایئرپورٹ انٹرنیشنل نے ہوائی اڈے کا ڈیزائن، لے آؤٹ اور لوگو تیار کیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی کمپنی جیورکھ ایئرپورٹ انٹرنیشنل کو 29 ہزار 650 کروڑ کی لاگت سے 1334 ہیکٹر زمین پر گرین فیلڈ ہوائی اڈے کو تعمیر کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے لئے نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پہلے ہی قبضہ کرلیا تھا۔

وہیں جمعرات کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (وائی آئی اے پی ایل) کے عہدیدار اور نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے عہدیدار وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کریں گے۔

اس دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جیور ہوائی اڈے کے ڈیزائن، لوگو اور نام پر مہر لگائیں گے۔

اس میٹنگ میں وائی آئی اے پی ایل کے سی ای او کرسٹوف شینیل مین، وائی آئی اے پی ایل کے سی ای او کرن جین، وائی آئی اے پی ایل کے سنیل جوشی، این آئی اے ایل کے سی ای او ڈاکٹر ارون ویر سنگھ، ایڈیشنل چیف سکریٹری سول ایوی ایشن ایس پی گوئل، سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر سریندر سنگھ شامل ہوں گے۔

اس سے قبل بدھ کے روز چیف سکریٹری راجندر کمار تیواری کی صدارت میں نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (این آئی اے ایل) کا یہ آٹھویں بورڈ اجلاس تھا۔

لوک بھون میں منعقدہ نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ بورڈ کے اجلاس میں نوئیڈا انٹرنیشنل گرین فیلڈ ایئرپورٹ جیور کی اسٹیٹس رپورٹ کے ساتھ اکاؤنٹ پیش کیا گیا۔ نوئیڈا ہوائی اڈے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ارون ویر سنگھ نے بورڈ کے سامنے ایجنڈا پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.