یوگی آدتیہ ناتھ کی حلف برداری کی تقریب سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان اٹل بہاری واجپئی اکانا اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو شام چار بجے شروع ہوگی۔ اس پروگرام کو شاندار بنانے کے لیے بی جے پی اور انتظامیہ نے مکمل طاقت لگا دی ہے۔ پروگرام میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے علاوہ کئی مرکزی وزراء اور بی جے پی کے سینئر عہدیدار موجود رہیں گے۔ Yogi Adityanath Will Take Oath Again as UP Chief Minister
-
Uttar Pradesh | Preparations underway for the swearing-in ceremony of BJP's Yogi Adityanath to become the Chief Minister of the state for the second term, tomorrow, March 25, in Lucknow. pic.twitter.com/I3HuHYdCxa
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) March 24, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Uttar Pradesh | Preparations underway for the swearing-in ceremony of BJP's Yogi Adityanath to become the Chief Minister of the state for the second term, tomorrow, March 25, in Lucknow. pic.twitter.com/I3HuHYdCxa
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) March 24, 2022Uttar Pradesh | Preparations underway for the swearing-in ceremony of BJP's Yogi Adityanath to become the Chief Minister of the state for the second term, tomorrow, March 25, in Lucknow. pic.twitter.com/I3HuHYdCxa
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) March 24, 2022
حلف برداری کی اس تقریب میں اکشے کمار، کنگنا رناوت اور بونی کپور سمیت بالی ووڈ کے کئی ستاروں کو بھی دعوت نامے موصول ہوئے ہیں جبکہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی متنازع فلم 'دی کشمیر فائلز' کی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے، اداکار انوپم کھیر اور ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کی شرکت متوقع ہے۔
اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کو اس خا ص موقع پر خاص طور پر سجایا گیا ہے۔ ترنگے کی روشنی سے سجے چوک چوراہے، دکانوں پر بھگوا رنگ سے لہراتے جھنڈے، وزیراعظم نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کے بڑے بڑے کٹ آؤٹس، پھولوں سے سجے مندر، بی جے پی کثیر اکثریت کی حکومت کی تصدیق کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایودھیا، وارانسی، متھرا سمیت دیگر اضلاع میں بھی یہی نظارہ ہے۔ لکھنؤ کے تمام مندروں میں جمعہ کی صبح وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے لیے خصوصی پوجا کی جائے گی، ساتھ ہی بزنس بورڈ نے حلف کے بعد مٹھائی تقسیم کرنے کا انتظام کیا ہے۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حلف برداری کی تقریب میں مستقبل کے وزراء کے لیے تقریباً 50 کُرسیاں رکھی جارہی ہیں اس لیے خیال کیا جا رہا ہے کہ یوگی کی کابینہ تقریباً 50 وزرا کی ہوگی۔ اس کے علاوہ مین اسٹیج پر 12 کُرسیاں رکھی گئی ہیں جہاں وزیر اعظم، وزیر داخلہ، گورنر، وزیر اعلیٰ اور وی وی آئی پی مہمان موجود ہوں گے۔ مرکزی اسٹیج کے نیچے 'نئے بھارت کا نیا اترپردیش' نعرہ کے نیچے لکھا جائے گا۔ اس نعرہ کے ذریعے بی جے پی 2022 کی جیت کے ساتھ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی اور اشارہ ظاہر کرے گی۔ فی الحال اٹل بہاری اسٹیڈیم میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اسٹیڈیم ایس پی جی اور ریاستی پولیس کی سخت نگرانی میں ہے۔ غیر مجاز لوگوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور 12 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر معززین جمعرات 25 مارچ کو اکانا اسٹیڈیم میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حلف برداری کی تقریب میں موجود ہوں گے۔ اسٹیڈیم میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔ یہاں تک کہ اسٹیج کو بھی شاندار طریقے سجایا گیا ہے۔ اسٹیج پر بنیادی طور پر 12 کرسیاں رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیج کے احاطے کے دونوں جانب 50 کرسیاں رکھی گئی ہیں جن پر سرخ رنگ کے کور ہیں۔ ان کرسیوں پر مستقبل کے وزراء بیٹھیں گے۔
حلف برداری کی تقریب کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی بھی 2024 لوک سبھا انتخابات کے لیے ایک ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس لیے حلف برداری کی تقریب کے دوران 'نئے بھارت کا نیا اترپردیش' نعرہ استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کا پیغام ہے کہ بھارت بھی بدل رہا ہے، اترپردیش بھی بدل رہا ہے۔ 2024 کے انتخابات میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخاب ہونا چاہیے اس لیے اس تقریب میں تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو شامل کیا جارہا ہے۔