ETV Bharat / state

'وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اپنے عہدے کا خیال رکھیں' - اقلیتی محکمہ کے چیئرمین شاہنواز عالم

گورکھ ناتھ مٹھ کے پاس 125 سالوں سے آباد مسلم کنبوں پر دباؤ بنا کر زمین خالی کروائی جا رہی ہے، جو انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ اگر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اپنی نہیں تو، اپنے عہدے اور گورکھناتھ جی کے وقار کا خیال رکھیں۔ گورکھپور کے ڈی ایم نے سوالات اٹھانے والے صحافیوں پر این ایس اے لگانے کی دھمکی دی ہے۔ انہیں معطل کیا جائے، یہ کہنا یو پی کانگریس کے چیئرمین شاہنواز عالم کا ہے۔

'وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اپنے عہدے کا خیال رکھیں'

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 7:25 PM IST

اتر پردیش کانگریس کے اقلیتی محکمہ کے چیئرمین شاہنواز عالم نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر گورکھ ناتھ کے پڑوس میں آباد مسلم خاندانوں پر دباؤ ڈال کر اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے اسے سنت گورکھناتھ کی تعلیمات کے خلاف مذہب مخالف سلوک بھی قرار دیا ہے۔

شاہنواز عالم نے بتایا کہ انتظامیہ کو 125 سال سے آباد مسلمان خاندانوں کے رضامندی کا ایک خط ملا، جس پر واقع گاؤں ٹپا پرگنہ حویلی کے قریب زمین خالی کرنے کی رضامندی پر ضلع انتظامیہ نے دستخط کروا لیے ہیں جبکہ گاؤں کے لوگ اپنے گھر خالی نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں کے ڈی ایم وجیندر پاندیان لوگوں کو انصاف دلانے کے بجائے صحافیوں پر این ایس اے لگانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ ڈی ایم وجیندر پانڈیان نہ صرف زبردستی دستخط لینے کے معاملے کی تردید کررہے ہیں بلکہ اس خبر کو چلانے والے صحافیوں پر بھی این ایس اے لگانے کی بات کر رہے ہیں۔

شاہنواز عالم نے گورکھپور ڈی ایم کو فوری معطل کرنے اور پورے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو اپنے عہدے اور سنت گورکھناتھ کی عظمت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح کے غیر اخلاقی اور جمہوری مخالف کام نہیں کرنا چاہئے۔

کانگریسی لیڈر نے کہا کہ یوگی جی کو زمین پر قبضہ کرنے کے بجائے اپنے لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لئے ہسپتال، آکسیجن اور ویکسین کا انتظام کرنے میں توانائی لگانی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.