ETV Bharat / state

’مسجد کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت نہیں کروں گا‘

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ ایودھیا کے قریب تعمیر ہونے والی مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا بیان دیکر ایک تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 8, 2020, 4:19 AM IST

Yogi Adityanath says he won't attend Ayodhya mosque inauguration
’مسجد کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت نہیں کروں گا‘

یوگی ادتیہ ناتھ نے ایک نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ مسجد کے افتتاح میں نہ تو انہیں مدعو کیا جائے گا اور نہ ہی وہ وہاں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’وہ مجھے مدعو نہیں کریں گے، میں جانتا ہوں اور میں وہاں نہیں جاؤں گا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ وزیراعلیٰ کے عہدہ کے لحاظ سے کسی سے امتیاز نہیں کرتے لیکن بحیثیت ہندو اور یوگی مسجد کے سنگ بنیاد تقریب میں نہیں جاؤں گا کیونکہ مجھے میری اپاسناودھی (عبادت کا طریقہ) کا اختیار حاصل ہے۔

سماجی وادی پارٹی نے وزیراعلیٰ سے ان کے اس متنازعہ ریمارک کےلیے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ وہ ریاست کے وزیراعلیٰ کے عہدہ پر برقرار رہنے کے اخلاقی حق سے محروم ہوگئے ہیں۔ پارٹی کے رہنما آئی پی سنگھ نے کہا کہ یوگی ادتیہ ناتھ نے اپنے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ لیتے وقت لئے گئے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

اترپردیش کانگریس نے بھی یوگی کے ریمارکس کی مذمت کی ہے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سنی وقف بورڈ کو ایودھیا سے 30 کیلومیٹر دور مسجد کی تعمیر کےلیے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق 5 ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.