اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے مالی سال 2022/23 کے لئے تقریبا 6 لاکھ 15 ہزار کروڑ روپے کا پہلا بجٹ اسمبلی میں پیش کیا۔ وزیر خزانہ سریش کھنہ نے بجٹ پر بولتے ہوئے کہا کہ 'ریاست کے سکیورٹی انتظامات، خواتین کے تحفظ، ملازمت، زراعت جیسے کئی شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ UP Budget 2022
وہیں بجٹ کو پیش کرنے کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ بجٹ اگلے پانچ سالوں کے لئے ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ اسے روشن مستقبل کا بجٹ کہا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ یوگی حکومت کا چھٹا بجٹ ہے اور ریاست میں بی جے پی حکومت کے دوسرے دور کا پہلا بجٹ ہے۔ اس بجٹ کے سہارے بی جے پی 2024 میں ہونے والے پارلیمنٹ انتخابات کا زمین تیار کرے گی۔ Yogi Adityanath govt presents first budget of its second term
مزید پڑھیں:
اس بجٹ کے حوالے مظفر نگر کے عوام کا ملا جلا ردعمل دیکھنے کو تاہم سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر پرمود تیاگی نے کہا کہ اس بجٹ سے بھی عام لوگوں کو مایوسی ہاتھ لگی ہے۔ اس بجٹ میں بجلی، کسان، بیروزگار نوجوان کے لئے کچھ نہیں ہے اور جو کسانوں کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے کابجٹ رکھا گیا ہے یہ تو کسانوں کا بقایا ہے۔