ETV Bharat / state

اترپردیش میں آج مالی بجٹ کی پیشی

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 8:23 AM IST

اترپردیش کی یوگی حکومت کی جانب سے مالی سال 2021-22 کے لیے بجٹ پیش کیا جائے گا۔

یوگی آدیتہ ناتھ
یوگی آدیتہ ناتھ

یہ یوگی حکومت کا پانچواں اور آخری بجٹ ہوگا۔

اس بجٹ کو اس اعتبار سے بھی اہم مانا جا رہا ہے کہ آئندہ برس اترپردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔

اترپردیش میں آج مالی بجٹ کی پیشی

کہا جارہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حکومت گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں اس بار بڑا بجٹ پیش کرسکتی ہے۔

یوگی حکومت نے مالی سال 2020-21 کے لیے 5 لاکھ 12 ہزار 860 کروڑ روپئے کا بجٹ پیش کیا تھا۔ تاہم اس بار گذشتہ برس کے مقابلے زیادہ بڑا بجٹ حکومت پیش کر سکتی ہے۔

اس بار کے بجٹ میں خواتین، خود انحصاری، نوجوانوں کو ملازمت ، میڈیکل ، تعلیم ، سڑکیں ، بجلی اور پانی سمیت دیگر تمام سہولیات پر بات ہو سکتی ہے۔

کورونا بحران کی وجہ سے اس وقت معیشت مکمل طور پر گر چکی ہے۔

مزید پڑھیں:اکھیلیش حکومت نے 195 لوگوں دیا تھا یش بھارتی ایوارڈ، آر ٹی آئی میں انکشاف

ایسی صورتحال میں ریاستی حکومت معیشت کو دوبارہ معمول پر لانے کے لئے بجٹ میں کئی باتیں اور بھی شامل کر سکتی ہیں۔

پی ایچ ڈی چیمبر کے کو-چیئرمین منیش کھیمکا کا کہنا ہے کہ ہر شخص دیکھ رہا ہے کہ حکومت اس بجٹ کے حوالے سے کیا کرتی ہے۔ یہ بجٹ 2022 کے اسمبلی انتخابات سے قبل آرہا ہے۔ ایسی صورتحال میں حکومت فطری طور پر انتخابات سے قبل اپنے بجٹ کو انتخابی بجٹ بنانے کی پوری کوشش کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.