ETV Bharat / state

SDM Vinay Kumar Singh Visited the Dasna Devi Temple : یتی نرسمہا نند کورٹ نہیں پہنچے، خود ایس ڈی ایم بیان لینے ڈاسنہ مندر گئے - یوپی نیوز

یتی نرسمہانند گری نے نپور شرما کی حمایت میں ایک متنازع بیان دیا تھا۔اس پر غازی آباد کے ایس ڈی ایم ونے کمار سنگھ خود ان کاموقف جاننے کے لیے ڈاسنہ دیوی مندر پہنچے۔ یتی نرسمہانند Yati Narasinghanand نے انہیں اپنا تحریری بیان دیا۔ ایس ڈی ایم کو اسلام سے متعلق کچھ کتابیں سونپی گئیں جن میں علی سینا کی 'انڈر اسٹینڈنگ محمد' بھی شامل ہے۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ان کتابوں میں وہ سب کچھ لکھا گیا ہے، جو نوپور شرما نے کہا تھا۔

SDM himself reached Dasna temple
یتی نرسمہا نند کورٹ نہیں پہنچے
author img

By

Published : Jun 14, 2022, 9:07 PM IST

غازی آباد: ڈاسنہ دیوی مندر پہنچ کر ایس ڈی ایم نے یتی نرسمہانند سے تحریری طور پر ان کا موقف لیا۔ vinay Kumar Singh visited the Dasna Devi temple درحقیقت انتظامیہ کے نوٹس میں یتی نرسمہانند نے 12 جون کو ایس ڈی ایم کورٹ میں صبح 11 بجے قرآن کے ساتھ حاضر ہونے کو کہا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ نرسمہانند کے وہاں پہنچنے سے اس معاملے کو اور زیادہ وزن مل جاتا ۔ ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس کے پیش نظر ایس ڈی ایم ونے کمار سنگھ خود ڈاسنہ دیوی مندر پہنچے۔

یتی نرسمہانند نے 6 جون کو بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے پیغمبرِ اسلام کے بارے میں کچھ غلط نہیں کہا۔ نوپور نے جو کچھ کہا، وہ قرآن اور دیگر اسلامی کتابوں میں لکھا ہے۔ جو ہم نے نہیں لکھا۔

سات جون کو غازی آباد ایس ڈی ایم اور مسوری پولیس اسٹیشن نے یتی نرسمہانند گری کو ان کے بیان پر نوٹس جاری کیا۔ اس کے بعد 9 جون کو ایس ڈی ایم کورٹ نے سی آر پی سی کی دفعہ 111 کے تحت یتی نرسمہانند گری کو ایک اور نوٹس دیا۔ اس میں ایس ڈی ایم ونے کمار سنگھ نے کہا ہے کہ یتی نرسمہانند کو عدالت میں حاضر ہونا چاہیے اور بتانا چاہیے کہ امن برقرار رکھنے کے لیے ان پر ایک سال کی پابندی کیوں نہیں لگائی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Hindu Raksha Dal Convener-Arrested: ہندو رکشا دل کا کنوینر گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.