سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آدتیہ کمار شکلا نے بتایا کہ سنگ میل نمبر 140 اور 140 کے درمیان صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بلند شہر سے آگرہ کی جانب جارہی کار سامنے سے آرہے ٹرک سے ٹکرا گئے۔
ا س حادثے میں چار خواتین اور ایک مردسمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمیوں کو آگرہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت کافی نازک ہے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کو کاٹ کر ٹرک سے الگ کیا گیا۔سبھی مہلوک اور زخمی آگرہ گھومنے جارہے تھے۔مرنے والوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔
وہیں اس حادثے پرریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متأثرین کے اہل خانہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کے جلد صحت یابی کی آرزو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو حکم دیا ہے کہ متاثرین کو مناسب تعاون فراہم کیا جائے۔