اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے تھانہ بونڈی میں تھانہ انچارج برہما نند سنگھ کی قیادت میں آج رام لیلا میں کردار ادا کرنے والے فنکار لوکیش مشرا نے یمراج کا کردار ادا کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں جاجا کر عوام کو کورونا وائرس سے آگاہ کرنے کی کوشش کی۔
لوکیش شرما نے یمراج کے کردار کے ذریعے لوگوں کو سوشل ڈسٹنس، صابن سے ہاتھ دھونا، ماسک لگانا، کسی سے ہاتھ نہ ملانا اور لاک ڈاؤن کے نفاذ تک اپنے گھر میں رہنے جیسی احتیاطی تدابیر سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔
اس کے علاوہ انھوں نے یمراج کے انداز میں انتباہ دیتے ہوئے کہا عوام سے کہا کہ اگر 'اگر کوئی میری بات نہیں مانے گا تو میں ہوں یمراج، میں کورونا بن کر آؤں گا اور جان لے لوں گا'۔
لوکیس شرما آج بہرائچ کے بونڈی، سائیں گاؤں، خیرا بازار، کدہی، جیتا پور، نندول، پرس پور، نوشہرا کی سڑکوں اور چوراہوں پر گھومتے ہوئے لوگوں کو کورونا وائرس جیسی وبا بچنے کی اپیل کرتے رہے۔