ETV Bharat / state

زخمی فوجی اہلکار ہلاک، آخری رسومات ادا - اردو نیوز اترپردیش

جموں و کشمیر میں راجوری کے اخنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے ذریعہ کی گئی گولی باری میں زخمی فوجی نے دم توڑدیا۔ مہلوک فوجی کو آج بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اورآخری رسومات ادا کی گئی۔

زخمی فوجی ہلاک،آخری رسومات ادا کی گئیں
زخمی فوجی ہلاک،آخری رسومات ادا کی گئیں
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 1:24 PM IST

ضلع سہارنپور کے رہنے والے نشانت شرما جموں و کشمیر میں گزشتہ 18جنوری کو پاکستان کی جانب سے داغے گئے مورٹار کے سےزخمی ہوگئے تھے، جموں کے آرمی اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا، علاج کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔ نشانت شرما کی لاش بذریعہ سڑک ان کے گاؤں لائی گئی اور آج صبح ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

زخمی فوجی ہلاک،آخری رسومات ادا کی گئیں

مہلوک کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے گاؤں میں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ فوجی کے والدین نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ان کا بیٹا ترنگے میں لپٹ کر گھر پہنچے گا۔ مرحوم کے اہل خانہ میں والدین اور بیوی کے علاوہ دو بھائی ہیں۔ ان کے بڑےبھائی ٹیچر ہیں اور چھوٹے بھائی میرٹھ میں فوج میں ہی تعینات ہے۔

مہلوک نوجوان کی 6برس قبل شادی ہوئی تھی او ران کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ نشانت شرما کی موت کی خبر سنتے ہی اس کی بیوی نے بھی اپنے آپ کو زخمی کرلیا جس کے بعد ان کو ضلع اسپتال میں داخل کرایاگیا۔

آج صبح سرکاری اعزاز کے ساتھ نشانت شرما کی آخری رسومات ادا کی گئی۔ اس دوران اسمبلی کے ارکان، وزراء اور سرکاری افسران سمیت سرکردہ شخصیات موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.