ETV Bharat / state

Worms Found In Meals اے ایم یو میڈیکل کالج اسپتال میں مریضوں کے کھانے میں کیڑے برآمد - جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال میں مریضوں کو دیئے جانے والے کھانے میں آج دوپہر کیڑے نکلے جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے آنا فانا میں مریضوں کا کھانا تبدیل کروا کر دوبارہ تقسیم کروایا۔

اے ایم یو میڈیکل کالج میں مریضوں کے خانے میں کیڑے نکلے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 11:36 AM IST

اے ایم یو میڈیکل کالج میں مریضوں کے خانے میں کیڑے نکلے

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیماردار میڈیکل کالج کی جانب سے مریضوں کو دیئے جانے والے کھانے میں سویابین کی سبزی ہاتھ میں لے کر اس میں موجود سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے کیڑوں کو دکھا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو جیسے ہی میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر حارث خان کے پاس پہنچی تو فورا ہی مریضوں میں تقسیم ہونے والی سبزی کو روک کر دوسری سبزی تقسیم کروائی گئی اور تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

وارڈ نمبر آٹھ میں موجود تیمارداروں اور مریضوں نے بتایاکہ آج دوپہر جب وارڈ میں کھانا تقسیم کیا جارہا تھا تو سویابین کی سبزی میں کیڑے تیرتے ہوئے دکھائی دئے جس کی شکایت کرنے کے بعد سبزی تقسیم ہونے سے روکوا دی گئی۔ کھانے میں کیڑے دیکھ کر ہم نے کھانا نہیں کھایا۔ بعد میں کھانا تبدیل کروا دیا گیا تھا۔ تیمارداروں نے اس کو ایک بڑی لاپرواہی بتائی۔

وہی دوسری جانب میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر حارث خان نے بتایا کھانے میں کیڑے سے متعلق جب باورچی خانے میں زمہ داران سے پوچھا گیا تو بتایا کہ سویابین میں برسات میں اکثر یہ کیڑے ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے کھانے میں کیڑے تیرتے ہوئے دکھائی دئے ہیں۔ پروفیسر حارث نے مزید بتایا ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے وہ تحقیقات کریں گی کہ اس کا ذمہ دار کون ہے اور مستقبل میں ایسا نہ ہو اس کے لئے بھی مشورہ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Junior Doctors of AMU اے ایم یو جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم

انہوں نے بتایا ہمارے کھانے کا معیار اور مقدار بہت اچھی ہوتی ہے فوڈ انسپکٹر بھی ہمارے کھانے کی ستائش کرتا ہے لیکن یہ کھانے میں کیڑے کہاں سے آئے اور اس کا ذمہ دار کون ہے اس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ذمہ دار کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.