ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ٹی بی ڈپارٹمنٹ کے آفیسر ڈاکٹر لوکیش چندرگپتا نے تپ دق مرض کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔
ڈاکٹر لوکیش نے بتایا کہ بھارت میں روزانہ ہزاروں افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں اور سینکڑوں اس سے ہلاک بھی ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دو ہفتے یا اس سے زیادہ وقت تک لگاتار کھانسی اور بخار آنا، سینے میں درد، بھوک کی کمی، اچانک وزن میں کمی، بلغم میں خون آنا، ٹی بی کی علامات ہیں۔
ڈاکٹر گپتا نے بتایا کی اس وقت ضلع میں این ٹی ای پی پروگرام کے تحت سی بی نوٹ اور ٹرو ناٹ جیسی جدید مشینوں سے بلغم کی جانچ اور علاج مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس سے کسی کو بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔