ETV Bharat / state

عالمی یوم فوٹوگرافی ہماری پہچان کا دن ہے: سید وصی حیدر

ہر برس 19 اگست کو پوری دنیا میں'فوٹوگرافی کا عالمی دن' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ فوٹوگرافی سے وابستہ فنکار ان دیکھی دنیا کو منظر عام پر لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پروفیشنل فوٹوگرافر اپنی تخلیقات اور کاموں کو پیش کرتے ہیں اور اس موقع پر نہ صرف ان نامور فوٹوگرافر کو یاد کیا جاتا ہے بلکہ ان کو بھی یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اس میدان میں اپنی جانں بھی گنوا دی ہیں۔

World Photography Day is our day of recognition: Syed Wasi Haider
عالمی یوم فوٹوگرافی ہماری پہچان کا دن ہے: سید وصی حیدر
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 8:18 PM IST

عالمی یوم فوٹوگرافی کے موقع پر بنارس کے معروف فوٹوگرافر سید وصی حیدر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'ایک فوٹوگرافر اپنے نظریے اور زاویے سے وقت کے ان لمحات، حادثات کو اپنے کیمرے میں قید کرتا ہے جو برسوں تک زندہ رہتی ہیں، اور آنے والی نسلوں کے لیے شہر کی آبادی کی اس کہانی کو یاد دلاتی ہیں جو لوگوں کی آنکھوں سے اوجھل ہو چکے ہوتے ہیں'۔

عالمی یوم فوٹوگرافی ہماری پہچان کا دن ہے: سید وصی حیدر

انہوں نے بتایا کہ 'دنیا کے معروف فوٹو گرافر اترپردیش کے شہر بنارس کا رخ کرتے ہیں اور بنارس فوٹوگرافرز کا پسندیدہ شہر ہے'۔

World Photography Day is our day of recognition: Syed Wasi Haider
بنارس کی مشہور گنگا آرتی، بشکریہ وصی حیدر

وصی حیدر نے بتایا اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ بنارس تاریخی عمارتیں، پیچیدہ گلیاں، مختلف رنگ و نسل، مختلف تہذیب و ثقافت کا گہوارہ ہے۔ یہاں ہر لمحے ہر منٹ پر مختلف افراد سے ملاقات مختلف تہذیب و ثقافت کی جھلک بہت عام باتیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ فوٹوگرافر بنارس کو جنت کہتے ہیں'۔

بنارس کے گھاٹ پر ایک بابا اسنان کے بعد

انہوں نے بتایا کہ 'فوٹو گرافی کے لیے مہنگے کیمروں کا ہونا کوئی ضروری نہیں ہے اب تو موبائل کا زمانہ ہے اور اگر کسی کے پاس مقصد اور وژن ہے تو وہ نہایت ہی کامیابی سے اپنے سامنے ہونے والے لمحوں کو قید کرسکتا ہے۔ لیکن اگر فوٹوگرافی کے ساتھ مقصد اور وِژن نہیں ہے تو لاکھوں روپے کا کیمرہ بیکار ہے۔ فوٹو گرافی کے ساتھ ہمیشہ مقاصد اور نظریات کا ہونا بہت ضروری ہے تبھی انسان کامیاب فوٹوگرافر ہو سکتا ہے'۔

جھارکھنڈ کے جھریا میں ایک بچہ کوئلہ کا ڈھیر سر پر لیے، بشکریہ وصی حیدرے

وصی حیدر نے 'نسل نو کو در پیش چیلنجز کے بارے میں بتایا کہ بیشتر افراد سنجیدہ فوٹوگرافی کی طرف مائل نہیں ہوتے ہیں، سوشل میڈیا پر دوسروں کی فوٹوگراف اور ان کے اسٹائل کو کاپی پیسٹ کرتے ہیں۔ جس کا کوئی وجود نہیں ہے'۔

لاک ڈاؤن کے دوران ایک مزدور کا پریوار، بشکریہ وصی حیدر

مزید پڑھیے: عالمی یومِ فوٹو گرافی: تصویر نظارۂ عالم کا مؤثر ترین ذریعہ

انہوں نے کہا کہ 'فوٹوگرافر کا نظریہ ہمیشہ مختلف ہوتا ہے اور عوام کے کی سوچ اور نظروں سے دو قدم آگے سوچتا ہے دنیا کی نظریں جو نہیں دیکھتی ہیں ایک فوٹو گرافر اس کو دیکھ کر کے دنیا کو دکھاتا ہے'۔

کھڑکی سے جھانکتا ایک معصوم بچہ

انہوں نے نئی نسل کے فوٹو گرافر کو مشورہ دیا کہ فوٹوگرافی کے سلسلے میں لائک اور کمنٹ کے چکر میں نہ پڑیں بلکہ ایک اچھے فوٹو گرافر بننے کے لئے شوق جنون اور جذبے کی ضرورت ہوتی ہے'۔

تاج محل کے سامنے کا خوبصورت منظر، بشکریہ وصی حیدر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.