میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں آج ورلڈ لٹریسی ڈے کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ شعبہ اردو اور ساھیتیک سانسکرتک پریشد کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں طلبہ و طالبات کے درمیان مباحثہ کے لیے بی اے اور ایم اے کے طلباء نے شرکت کی۔
اس موقعے پر طلبہ نے عنوان زبان کے فروغ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ترجمہ کے ذریعے زبان کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔ ورلڈ لٹریسی ڈے کے موقعے پر میرٹھ میں جس طرح سے طلبہ نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے کی بات کہی، وہیں اس کے نقصانات بھی بتائے۔ دوسری جانب ترجمہ نگاری کے فن نے تعلیم کو آسان بنا دیا ہے۔ خاص طور پر جدید ٹیکنالوجی سے مختلف زبانوں کو بھی بآسانی سے سمجھا اور جانا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:UP Madrasa Education Board یوپی حکومت مدارس میں تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے سنجیدہ
اس طرح کے تمام خیالات کو طلباء نے اپنے مقالوں کے ذریعے پیش کیا۔ وہیں تقریب کا مقصد بیان کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اسلم جمشید پوری نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز جہاں طلباء کو زبان کی اہمیت سمجھاتے ہیں۔ وہیں اس سے طلباء کو زبان کے تعلق سے جدید معلومات بھی فراہم کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہی اس پروگرام کا مقصد بھی ہے۔