منکی پوکس بیماری سے متعلق ورکشاپ Workshop on Monkey Pox Awareness میں پروفیسر راکیش بھارگو (ڈین فیکلٹی آف میڈ مین اور پرنسیل، جے این ایم سی) نے کہا کہ جس طرح کوڈو وبا پر قابو پایا گیا، اس طرح منکی پوکس پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔
پروفیسر شاہد علی صدیقی Professor Shahid Ali (صدر شعبہ، ایچ آئی سی سی) نے کہا کہ کیرالہ میں منکی پوکس کے پہلے کیس کے بعد سے جے این ایم سی کے ڈاکٹر مستعد ہیں۔ تمام انتظامات اپنی جگہ پر ہیں اور الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، تاہم گھبرا نے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کووڈ وبا کے دوران جے این ایم سی کے صحت کارکنان کی مشترکہ کوششوں کا بھی ذکر کیا۔
پروفیسر حارث ایم خان Profeesor Haris M Khan (صدر شعبہ، مائیکرو بایولوجی، جے این ایم سی) نے ڈاکٹروں کو ان عملی مشکلات کے بارے میں بتایا جو منکی پوکس کے کیسیز میں سامنے آسکتی ہیں۔ وہی ورکشاپ میں پروفیسر کامران افضل (صدر شعبہ امراض اطفال) نے منکی بوکس ویکسینیشن پر پرزنٹیشن دیا۔
یہ بھی پڑھیں:Hussaini Youth Candle March نوئیڈا میں حسینی یوتھ کی جانب سے کینڈل مارچ
ڈاکٹر فاطمہ خان (شعبہ مائیکروبایوجی) نے منکی پوکس پھیلنے کی صورت میں انفیکشن کنٹرول کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔ ڈاکٹر روحی خان (شعبہ میڈیسن) نے منکی پوکس بیماری کی طبی خصوصیات اور علاج اور ڈاکٹر پرویز اے خان (مائیکرو بایولوجی) نے منکی پوکس کی تشخیص پر گفتگو کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذیشان کو منکی پوکس بیداری پر 'برین اسٹارمنگ' (Brain Storming) سیشن کا فاتح قرار دیا گیا ۔
جے این ایم سی میں ہیں دوسری طرف نرسنگ کے طلبا و طالبات نے بھی منکی پوکس مینجمنٹ پر ایچ آئی سی سی ورکشاپ اور کوئز مقابلے میں حصہ لیا۔ کوئز میں نرسنگ کورس کے فیروز، انعم اور حبا نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔