ریاست اترپردیش میں بجنور ضلع کے تھانہ نجیب آباد ریلوے اسٹیشن پر مزدوروں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران نینی دون اسپیشل جن شتابدی ایکسپریس سے آج اہل صبح کئی مسافر نجیب آباد ریلوے اسٹیشن پہنچے ، لیکن اس سے قبل ریلوے اسٹیشن پر سیکڑوں کی تعداد میں مسافر پہلے سے موجود تھے جنہیں تھرمل اسکریننگ اور جانچ کے بعد گھر روانہ کیا جا رہا تھا۔
وہیں اہل صبح سوربھ نام کا ایک مسافر کاٹھ گودام سے بجنور کے نجیب آباد ریلوے اسٹیشن پہچا، جہاں اس نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے اپنی آپ بیتی سنائی ۔