ETV Bharat / state

رامپور: رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں کو لیکر خواتین نالاں - gas-cylinder-price-hike

رامپور میں رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو لیکر خواتین نے حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔

رامپور: رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں کو لیکر خواتین نالاں

author img

By

Published : Sep 21, 2021, 2:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور ضلع میں خواتین نے بڑھتی مہنگائی، بالخصوص گیس سلینڈر کی آسمان چھوتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا۔

رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق گذشتہ ایک سال کے اندر گیس سلینڈر کی قیمتوں میں کبھی 25 روپے تو کبھی سیدھے 50 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ اس طرح 750 روپے سے بڑھ کر روسوئی گیس کی قیمت اب 950 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

رامپور: رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں کو لیکر خواتین نالاں

وہیں رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خواتین نے مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔

خواتین کا کہنا ہے کہ آج رسوئی گیس کی قیمت تقریباً ساڑھے نو سو کے قریب پہنچ چکی ہے۔ چند دنوں میں اس کی قیمتیں ایک ہزار روپے تک پہنچنے کا قوی امکان ہے۔ اس وقت لوگ رسوئی گیس خریدنے کے بجائے کھانا بنانے کے لئے لکڑی کا استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رامپور: رسوئی گیس سلینڈر کی بڑھتی قیمتوں نے بگاڑا عوام کا بجٹ

خواتین نے مزید کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے اچھے دن کا وعدہ کیا تھا اور رسوئی گیس ہزار روپے کے قریب اور پٹرول کی قیمت سو روپے زائد کی شکل میں برے دن کے لئے عام لوگوں کا تحفہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.