ETV Bharat / state

Priyanka on UP Politics:'خواتین متحد ہوکر یوپی کی سیاست کو بدلیں'

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا، "جب سے ہم نے لڑکیوں کا مسئلہ اٹھایا Ever Since We Raised The Issue of Girls، دوسری پارٹیاں بھی جاگ اٹھی ہیں کہ آدھی آبادی خواتین کی ہے Half The Population is Women۔ اچانک مودی جی نے پہلی بار صرف خواتین کی ریلی کی، اکھلیش جی نے خواتین کے لیے اعلانات کئے۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے کیونکہ لوگ یہ سمجھنے لگے ہیں کہ خواتین میں بہت بڑی طاقت ہے۔

خواتین متحد ہوکر یوپی کی سیاست کو بدلیں
خواتین متحد ہوکر یوپی کی سیاست کو بدلیں
author img

By

Published : Dec 30, 2021, 3:05 AM IST

اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی انتخابی مہم Congress Election Campaign کو تقویت دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو کہا کہ ریاست کی خواتین متحد ہوکر سیاست کو بدلنے کی کوشش کریں Women Should Unite and try to change Politics 'لڑکی ہوں لڑسکتی ہوں‘، شکتی سنواد پروگرام میں پرینکا نے کہا ’’آج کل کی جوسیاست چل رہی ہے کہ وعدہ کیا اورپورانہیں کیا، مذہب کی بنیاد پر سیاست کرلی، ذات کی بنیادپر ووٹ مانگ لیا اس کے بعد آپ کے لئے کوئی کام نہیں کیا، اس لئے میں چاہتی ہوں کہ خواتین سمجھیں کہ کس طرح کی سیاست ہورہی ہے اوراسے بدلنے کی طاقت آپ سب میں ہے، اس لئے ہم نے جو منشوربنایا ہے، اس میں موبائیل اور اسکوٹی صرف ذریعہ ہے، خواتین کو محفوظ رکھنے اوربااختیار بنانے کے لئے۔ ہم نے بہت سے اعلان کئے ہیں، جن کو پوراکرنے کا ہم وعدہ کرتے ہیں۔ ہمارا ایک گارنٹی کارڈ بھی ہے، جو گھر گھر تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:UP Elections 2022 Ground Report: اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 میں رامپور کے عوام کا رجحان

انہوں نے کہا، "خواتین کو ہم پر بھروسہ کرنا پڑے گا۔ یہ خواتین کا حق ہے کہ حکومت ان کے لیے روزگار کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے۔ خواتین کھیلوں میں بہت زیادہ صلاحیت رکھتی ہیں، اگر انہیں تمام سہولیات مل جائیں تو وہ بہت اچھا کر سکتی ہیں۔ ہم ایک مکمل قانون سازی کرنے جا رہے ہیں، جس میں ہم بھرتی، روزگار دینے کا اپنا روڈ میپ بتائیں گے۔ اتر پردیش میں بہت ساری آسامیاں ہیں، جنہیں پُر نہیں کیا گیا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ دینا ہماری بڑی پہل ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا، "جب سے ہم نے لڑکیوں کا مسئلہ اٹھایا، دوسری پارٹیاں بھی جاگ اٹھی ہیں کہ آدھی آبادی خواتین کی ہے۔ اچانک مودی جی نے پہلی بار صرف خواتین کی ریلی کی، اکھلیش جی نے خواتین کے لیے اعلانات کئے۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے کیونکہ لوگ یہ سمجھنے لگے ہیں کہ خواتین میں بہت بڑی طاقت ہے، جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ہم اتر پردیش میں انقلاب لاتے ہیں تو میں دعویٰ کر سکتی ہوں کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی لوگ اس سے انکار نہیں کر پائیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.