ETV Bharat / state

Haj 2023 'محرم کے بغیر خواتین سفر حج پر جانے سے پرہیز کریں'

امسال اترپردیش سے 300 خواتین محرم کے بغیر حج پر جارہی ہے جس سے متعلق بات کرتے ہوئے اسلامی اسکالر مولانا ذکی نور عظیم ندوی نے کہا کہ بغیر محرم کے تمام ہی ارکان شرائط کے ساتھ ادائیگی ہوئی تو اللہ سے توقع ہے کہ حج قبول ہوگا لیکن خواتین کو بغیر محرم کے حج پر جانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 7, 2023, 8:59 AM IST

محرم کے بغیر خواتین سفر حج پر جانے سے پرہیز کریں

لکھنؤ: 21 مئی کو لکھنؤ سے عازمین حج کی پہلی پرواز ہے اور اس تعلق سے تمام تر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اتر پردیش سے تقریبا 300 خواتین نے بغیر محرم کے (تنہا) سفر حج پر جانے کا فیصلہ کیا ہے ان پر ایک خاتون خادم الحجاج کا انتخاب کیا گیا ہے اس تعلق سے خواتین میں کنفیوژن رہتا ہے کیا بغیر محرم کے سفر حج پر جانے پر حج کی ادائیگی ہوگی یا نہیں۔ اس حوالے سے علماء کی رائے مختلف ہے تاہم معروف عالم دین مولانا ذکی نور عظیم ندوی نے بتایا کہ خواتین کو تنہا سفر حج پر جانے سے پرہیز کرنا چاہیے محرم کے ساتھ جانا چاہیے تاکہ کسی قسم کی اگر پریشانی ہو تو اس پریشانی کا بر وقت ازالہ ممکن ہوسکے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے خواتین کو تنہا سفر حج پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تعلق سے شروعاتی دنوں میں تو متعدد غلط فہمیاں اور علماء کے مابین رائے مختلف رہی اب اس مسئلے پر بات چیت نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو خواتین سفر حج پر ابھی تک تنہا گئیں ان کو حکومت اور انتظامیہ سے شکایت رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ رواں برس خاتون خادم الحجاج کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ خواتین عازمین کو کافی پریشانی ہوتی ہے لہذا گزشتہ اسکیم کو بحال کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ علماء نے خواتین کو غیر محرم کے ساتھ سفر حج پر جانے کے لیے کہا ہے بغیر محرم کے سفر حج جانے کی ممانعت ہے لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں ہے کہ اگر کوئی خاتون تنہا سفر حج پر جارہی ہے تو اس کے حج کی ادائیگی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ اگر سبھی ارکان اور شرائط کے ساتھ ادائیگی ہوئی ہے تو اللہ سے توقع ہے کہ حج قبول ہوگا محرم کا ہونے نہ ہونے سے حج کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ لیکن حکومت ہند سے گزارش ہے کہ خواتین کے مشکلات کو دور کریں۔

یہ بھی پڑھیں : Haj 2023 اترپردیش حج کمیٹی نے حج سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.