ریاست اترپردیش کے مراد آباد میں شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف عید گاہ میدان میں 29 جنوری سے شروع ہوا احتجاج کا آج نوا دن ہے، لیکن خواتین کی آواز اور تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔
اس احتجاج میں اب مرادآباد کے علاوہ ضلع رامپور اور آس پاس کی خواتین بھی بڑی تعداد میں شامل ہونے کے لیے مرادآباد عیدگاہ میدان پہنچ رہی ہیں۔
اس قانون کے خلاف آج رامپور سے عیدگاہ میدان میں سیکڑوں کی تعداد میں پہنچی خواتین نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اپنی آواز بلند کرکے حکومت سے سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے