ETV Bharat / state

سہارنپور: فرضی افسر گرفتار، جم کر کی گئی پٹائی - آنگن واڑی دفتر میں رجسٹروں کے معائنے کے لیے

ریاست اترپردیش کے سہارنپور دیوبند علاقہ میں آنگن واڑی دفتر میں رجسٹروں کے معائنے کے لیے پہنچے فرضی افسر کو ملازمین نے دفتر میں ہی بند کرکے اس کی زبردست پٹائی کی اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

فرضی افسر گرفتار
author img

By

Published : Oct 2, 2019, 1:07 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:07 PM IST

ملزم پر کاروائی کے لیے آنگن واڑی ملازمین نے کوتوالی کا گھیراﺅ کرکے پولیس کو تحریری شکایت دی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سی ڈی پی او کی غیر حاضری میں ٹھیلا روڈ پر واقع آنگن واڑی کے دفتر پر پہنچے فرضی افسر کی پول اس وقت کھل گئی جب رجسٹروں کے معائنے کے دوران ایک ملازمہ نے شک ہونے پر اس کا شناختی کارڈ مانگ لیا۔ شناختی کارڈ مانگنے پر فرضی افسر بوکھلا گیا جس کے بعد وہاں پر موجود خواتین نے ہنگامہ شروع کر دیا اور اسے دفتر میں ہی یرغمال بنا لیا گیا۔ اس دوران اس کی زبردست پٹائی کی گئی۔

فرضی افسر کو ملازمین نے دفتر میں ہی بند کرکے اس کی زبردست پٹائی
اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے فرضی افسر کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کی شناخت تھانہ ناگل علاقہ کے گاﺅں کھٹولی کے رہنے والے اسلام ملک کے طور پر ہوئی ہے۔ کوتوالی میں جمع ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان سب سے ایک ایک ہزار روپے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ کوتوالی پہنچی آنگن واڑی ملازمین کی بلاک صدر پارول رائے کی قیادت میں خواتین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ملک پر الزام ہے کہ وہ مختلف محکموں میں آر ٹی آئی ڈال کر ناجائز وصولی کرتا تھا۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تحریر ملنے پر کاروائی کی جائے گی۔ حالانکہ اس دوران کوتوالی میں سی ڈی پی او اور ڈی پی او بھی پہنچ گئے۔ اس موقع پر آنگن واڑی کے متعلق درجنوں خواتین شریک رہیں۔

Intro:اینکر

سہارنپور

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں آج آنگن واڑی مراکز میں رجسٹرو ں کے معائنے کے لئے پہنچے فرضی آفیسر کو وہاں پر کام کرنے والی ملازماﺅں نے دفتر میں ہی بند کرکے اس کی زبردست پٹائی کی اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کردیا ۔

Body:ملزم پر کارروائی کے لئے آنگن واڑی ملازماﺅں نے کوتوالی کا گھیراﺅ کرکے پولیس کو تحریر دی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق آج سی ڈی پی او کی غیر حاضری میں ٹھیلا روڈ پر واقع آنگن واڑی کے دفتر پر پہنچے فرضی آفیسر کی پول اس وقت کھل گئی جب رجسٹروں کے معائنے کے دوران ایک ملازمہ نے شک ہونے پر اس کا شناختی کارڈ مانگ لیا، شناختی کارڈ مانگنے پر آفیسر بن کر معائنہ کرنے کے لئے پہنچا نوجوان بوکھلا گیا جس کے بعد وہاں پر موجود خواتین نے ہنگامہ شروع کردیا اور اسے دفتر میں ہی یرغمال بنادیا ۔ اس دوران اس کی زبردست پٹائی کی ، اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے فرضی آفیسر کو حراست میں لے لیا ،ملزم کی شناخت تھانہ ناگل علاقہ کے گاﺅں کھٹولی کے رہنے والے اسلام ملک کے طو رپر ہوئی ۔ کوتوالی میں جمع ملازماﺅں نے الزام عائد کیا کہ وہ ان سے ایک ایک ہزار روپے کا مطالبہ کررہا تھا ، کوتوالی پہنچی آنگن واڑی ملازماﺅں کی بلاک صدر پارول رائے کی قیادت میں خواتین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ،اسلام ملک پر الزام ہے کہ وہ مختلف محکموں میں آرٹی آئی ڈال کر ناجائز وصولی کرتا تھا ، تھانہ انچارج نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تحریر ملنے پر کارروائی کی جائے گی ۔ حالانکہ اس دوران کوتوالی میں سی ڈی پی او اور ڈی پی او بھی پہنچ گئے۔ اس موقع پر آنگن واڑی کے متعلق درجنوں خواتین شریک رہیں

Conclusion:بائٹ1: چترا (آنگن واڑی کارکن)

بائٹ2: سنیتا(آنگن واڑی کارکن)

بائٹ3: پارول( بلاک صدر)

بائٹ4:اسلام ملک (ملزم)

بائٹ 5:آننددیو مشرا (کوتوال دیوبند)
Last Updated : Oct 2, 2019, 9:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.