ETV Bharat / state

مئو: شادی تقریب میں دیوار گرنے سے چھ خواتین اور بچوں کی موت، متعدد زخمی - سی ایم یوگی نے مالی مدد کا اعلان کیا

مئو میں ایک شادی کی تقریب کے دوران خواتین ہلدی کی رسم کے لیے شہر سے باہر گئی تھیں۔ واپسی کے دوران ایچ ڈی ایف سی بینک کے قریب حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں شدید زخمی چار افراد کو اعظم گڑھ پی جی آئی میں داخل کرایا گیا ہے۔ Women and Children Died in Wall Collapse

Women and Children Died in Wall Collapse
مئو میں شادی کی تقریب میں دیوار گرنے سے خواتین اور بچوں کی موت، کئی زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 1:34 PM IST

Updated : Dec 9, 2023, 2:28 PM IST

اوریہ: اترپردیش کے مئو ضلع کے گھوسی میں جمعہ کی شام ایک شادی کی تقریب میں ہلدی کی رسم میں شرکت کرنے والی خواتین پر اچانک دیوار گر گئی۔ اس حادثے میں چار لوگوں کی موقعے پر ہی موت ہوگئی، جب کہ ہفتہ کی صبح دو دیگر افراد کی موت کی اطلاع بھی ملی جس کے بعد مئو حادثے میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ ان میں دو بچے اور چار خواتین شامل ہیں، اس حادثے میں کل 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گھوسی قصبہ کے رہنے والے رادھیشیام اور برجیش مدھیشیا کے گھر جمعہ کو ہلدی کی تقریب کی جارہی تھی۔ اس کے تحت خواتین کا ایک گروپ بینڈ کے ساتھ ہلدی کی رسم ادا کرنے نکلا۔ واپسی کے دوران ایچ ڈی ایف سی بینک کے قریب ایک پرانی دیوار خواتین کے گروپ پر گر گئی، جس میں تقریباً 29 افراد دب گئے۔ حادثے میں دو بچے اور چار خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ ساتھ ہی 22 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، جن کا ضلع اسپتال سمیت مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

سی ایم یوگی نے مالی مدد کا اعلان کیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ ارون کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش پانڈے فورس کے ساتھ موقعے پر پہنچ گئے۔ ٹیم راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ارون کمار نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو اعظم گڑھ پی جی آئی بھیجا گیا ہے، ہر ممکن مدد فوری طور پر فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لواحقین کو پچاس پچاس ہزار روپے دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔

Last Updated : Dec 9, 2023, 2:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.