ETV Bharat / state

بہرائچ: مشتبہ حالت میں عورت کی لاش برآمد

بہرائچ میں نہر کنارے ایک عورت کی مشتبہ حالت میں لاش پائی گئی، لاش کافی زخمی حالت میں برآمد ہوئی ہے۔

عورت کی لاش برآمد
عورت کی لاش برآمد
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 4:48 PM IST

ریاست اترپردیش کےضلع بہرائچ کے تھانہ موتی پور علاقہ کے تحت نہر کنارے ایک عورت کی لاش مشتبہ حالت میں پائی گئی، جو کافی زخمی حالت میں تھی۔

دیکھیں ویڈیو

ملی جانکاری کے مطابق گذشتہ شب 21 سالہ پھول متی یادو بنت اتواری ساکن جوگنیا تھانہ موتی پور کی لاش نہر کے کنارے مشتبہ حالت میں پائی گئی، پھول متی کی شادی تین سال قبل پپو ولد گھراؤ ساکن انبوہ ہسنوا پورہ تھانہ نانپارہ کے ساتھ ہوئی تھی۔

پھول متی کے گھر والوں کے مطابق کل 26 جون اس کے شوہر نے فون کرکے بلایا تھا، اطلاع ملنے پر تھانہ موتی پور پولیس کے ذریعہ پنچنامہ کروا کر پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔

اس واردات کو لے کر پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار ورما نے بتایا کہ ہلاک ہوئی خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پھول متی کو پہلے فون کرکے بلایا گیا اور اس کے بعد اس کا قتل کردیا گیا، لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد آگے کی کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.