ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں گھر سے غائب خاتون کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون کی لاش جنگل سے برآمد کی گئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ 'خاتون اپنے ساتھی کے ساتھ کسی کام سے گھر سے باہر گئی تھیں۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔'
وہیں ہلاک خاتون کے داماد نے چھپ ریڈی گاؤں کے رہنے والے گوجر سماج کے ایک شخص پر نشے کی گولی کھلا کر قتل کر نے کا الزام عائد کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 'پیسہ دینے کے بہانے گھر سے بلا کر لے گیا اور اس کی ساس کا قتل کر دیا۔'
اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ 'دیر رات سے غائب خاتون کی تلاش کی جا رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ 'بیلتا نام کی خاتون تھانہ صدر علاقہ کاشی رام کالونی کی رہنے والی تھی۔ اپنے دوست کے ساتھ بیٹی کے اسکولر شپ کا فارم بھروانے کے لئے گھر سے باہر گئی تھی۔
ونت بھٹناگر نے بتایا کہ 'پولیس پورے معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کی جارہی ہے۔'