سہارنپور ایس ایس پی دفتر کے روبرو دھرنے پر بیٹھی شائستہ خاتون نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بار بار پولیس اسٹیشن کے چکر کاٹنے کے باوجود ان کے معاملہ کی سنواہی نہیں کی جارہی ہے۔ خاتون نے کہا کہ پولیس کے رویہ سے تنگ آکر آج وہ ایس ایس پی دفتر کے روبرو اپنے بچوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھنے پر مجبور ہے۔
خاتون کا الزام ہے کہ نوربستی کے کچھ افراد نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن پولیس اس کی مدد نہیں کر رہی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس میں شکایت درج کرانے کے باوجود ملزمین کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
خاتون نے کہا کہ وہ کئی ماہ سے تھانہ کے چکر کاٹ رہی لیکن انہیں انصاف نہیں دیا جارہا ہے۔ اس نے کہا کہ وہ پولیس کے رویہ سے تنگ آکر ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر ایس چننپا کے دفتر کے روبرو دھرنا دینے پر مجبور ہوئی ہے۔
اس نے مزید کہا کہ اگر ملزمین کے خلاف کاروائی نہ کی جائے اور اگر اسے انصاف نہیں ملتا ہے تو وہ اپنے بچوں کے ساتھ خودکشی کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔