ETV Bharat / state

Woman Beats Husband in court عدالت کے باہر طلاق دینے والے شوہر کی پٹائی، ویڈیو وائرل

مظفر نگر میں طلاق دینے کے بعد عدالت کے باہر لڑکی کے گھر والوں نے نوجوان کی جم کر پٹائی کردی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ Woman Beats Husband In court

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 12:55 PM IST

عدالت کے باہر شوہر کی پٹائی، ویڈیو وائرل

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے مظفرنگر کوتوالی علاقے میں طلاق دینے کے بعد عدالت کے باہر لڑکی کے گھر کی خواتین نے لڑکے کی جم کر پٹائی کی۔ وہیں لڑکے کے اہل خانہ نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ مارپیٹ کا یہ معاملہ تقریباً 15 منٹ تک چلتا رہا۔ اسی دوران کسی نے مارپیٹ کا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ یہ واقعہ کوتوالی علاقے کے سُجرو گاؤں کا ہے جہاں شوہر بیوی طلاق کے لیے عدالت پہنچا تھا۔ منگل کی دوپہر تقریباً ایک بجے طلاق دینے کے بعد عدالت کے باہر لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکے کو گھیر لیا اور اس کی پٹائی کردی۔ اسی دوران کسی نے لڑکے کی پٹائی کا ویڈیو بناکر وائرل کردیا۔ Woman Beats Husband In court

وائرل ویڈیو میں تین خواتین لڑکے کو پکڑ کر اس کی پٹائی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان کے ساتھ ایک نوجوان بھی تھا جو لڑکے کا بال پکڑے ہوئے ہیں، اسی دوران لڑکے کے گھر والے اسے بچانے کی کوشش کررہے ہیں، حالانکہ ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا۔ ذرائع کے مطابق مظفر نگر کی رہنے والی صبیحہ کی شادی میرٹھ کے راشد سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد دونوں کے درمیان تنازع ہو گیا۔ پہلے دونوں کو سمجھایا گیا، لیکن معاملہ حل نہیں ہوا۔ بات مزید بڑھ گئی تو صبیحہ کے گھر والے اسے اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔ فریقین کی طرف سے ذمہ داران نے بیٹھ کر طلاق کا فیصلہ کیا اور فیصلہ ہوا کہ لڑکے کی طرف سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے معاوضہ کے طور پر لڑکی کو دیے جائیں گے۔ اس کے بعد طلاق دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس معاملے کو لے کر دونوں فریق عدالت پہنچے تھے، جہاں طلاق دینے کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کی جم کر پٹائی کردی۔ Woman Beats Husband In court

یہ بھی پڑھیں : دوسری شادی کرنے کے خواہاں شوہر کی پٹائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.