اترپردیش کے ضلع جونپورکے برسٹھی علاقے کے رسولہا گاؤں میں بدمعاشوں نے ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ عصمت دری کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے پیر کو کہ برسٹھی علاقے کے رسولہا گاؤں باشندہ ونود کمار کی بیوی پریتی(26) اپنے گھر میں اکیلے رہتی تھی۔ اتوار کی دیر رات نامعلوم بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر پہلے پریتی کے ساتھ عصمت دری کیا اس کے بعد اس کے سر پر اینٹ۔پتھر اور راڈ سے حملہ کر کے قتل کردیا اور لاش کو برہنہ چھوڑ کر فرا رہوگئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔متوفیہ کی بیوی ونود کمار ممبئی میں رہتا ہے۔ ان کا کوئی بھی اولاد نہیں ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔