خاتون نے مہاجر مزدوروں میں چپلیں تقسیم کیں جو اپنے آبائی مقامات تک پہنچنے کے لئے سیکڑوں کلومیٹر پیدل سفر کر رہے ہیں۔
یشوی مودی نامی اس نوجوان خاتون نے ایک بزرگ شخص سے چپلیں خرید کر کچھ مزدوروں کو دے دی جو پیدل ہی گھر لوٹ رہے تھے۔
یشوی کا کہنا ہے کہ 'پچھلے کچھ دنوں سے ، میں مہاجر مزدوروں کو اپنے گھروں کو واپس چلتے ہوئے دیکھ رہی ہوں، اور ان میں سے کچھ ننگے پاؤں چل رہے تھے، اس وقت میں نے سوچا کہ لوگ ان مہاجر مزدوروں کو پانی، کھانا، بسکٹ دے رہے ہیں ، لیکن کوئی انہیں پہننے کے لئے چپل نہیں دے رہا ہے۔ "
انہوں نے یقین دلایا کہ لاک ڈاؤن جاری رہنے تک وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ پیسہ اکٹھا کریں گی تاکہ گرمی میں چلتے ہوئے ضرورت مند تارکین وطن مزدوروں کو چپلیں فرام کریں۔
واضح رہے کہ یشوی کپڑے کے ایک تاجر کی بیٹی ہے۔ اپنے والدین کے ساتھ بہرائچ میں رہتی ہے اور میک اپ کا کورس کر رہی ہے۔
بہرائچ کے ضلعی مجسٹریٹ شمبھو کمار نے نوجوان خاتون کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عہدیداروں اور کارکنوں کو کام کرنے کا حاصلہ ملتا ہے۔