گونڈہ: اترپردیش کے گونڈہ ریلوے جکشن پر ممبئی سے آئی شرمک اسپیشل ٹرین میں ایک خاتون کی جمعرات کو موت ہوگئی۔
گورنمنٹ ریلوے پولیس کوتوالی کے انچارج انسپکٹر رانان راجیش سنگھ نے بتایا کہ ممبئی سے شرمک اسپیشل ٹرین پر سوار ہوکر علیم النساء(50)بیٹے کے ساتھ سدھارتھ نگر جانے کے لئے گونڈہ آرہی تھیں۔ راستے میں خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی اور اچانک انہوں نے دم توڑدیا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرین کے گونڈہ ریلوے جکشن پہنچنے پر جی آر پی پولیس نے لاش کو ٹرین سے اتار کرمتوفیہ کے آبائی ضلع سدھارتھ نگر بھجوا دیا گیا ہے۔