پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے گوٹےگاؤں تھانہ علاقہ کے سیماریہ گاؤں کی رہنے والی منی بائی چودھری (50) صبح کے وقت اپنے گھر سے حسب معمول باہر گئی تھی۔ اس دوران وہ ٹرین کی زد میں آگئی، جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔
ایک دیگر حادثے میں ٹھیمی تھانہ علاقہ کے گندڑئی گاؤں کی رہنے والی ریکھا بائی لودھی (32) نے آج صبح زہریلی شئے کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ اسے تشویشناک حالت میں گوٹےگاؤں کے سرکاری اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے بہتر علاج کے لئے جبل پور بھیج دیا ہے۔