خصوصی عدالت کے جج رام سدھ سنگھ نے گذشتہ جمعہ کو حکومت کے وکیل کو مظفرنگر فسادات میں تشدد بھڑکانے کے الزامات کے تحت دائر کئے گئے مقدمہ کو واپس لینے کی اجازت دے دی۔
حکومت کے وکیل راجیو شرما کے مطابق ملزمین کو سرکاری ملازمین کو ان کے فرائض کی انجام دہی اور انتظامیہ کی جانب سے عائد ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں متعدد تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملزمین پر اگست 2013 کے آخری ہفتہ میں منعقدہ مہا پنچایت میں حصہ لینے اور اپنی تقاریر کے ذریعہ تشدد کو ہوا دینے کا بھی الزام ہے۔
حکومت کے وکیل نے قبل ازیں عدالت میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اترپردیش حکومت نے عوامی مفاد کے تحت بی جے پی رہناؤں کے خلاف مزید قانونی کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے وکیل نے عدالت سے مقدمہ کو واپس لینے کی اجازت طلب کی تھی۔
2013 کے مظفر نگر فسادات میں 62 افراد ہلاک اور 50 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے تھے۔