نوئیڈا میں چوروں نے ہائیڈرا کرین کی مدد سے لاکھوں روپئے کا تعمیراتی سامان چوری کرلیا۔کرینوں سے تعمیراتی سامان چوری کرتے ہوئے چوروں کی یہ حرکت سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔ متاثرہ شخص نے اس سلسلے میں سیکٹر 49 پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔
متاثرہ گجندر کوشک اہل خانہ کے ساتھ دہلی میں رہتے ہیں۔ ان کے شرف آباد میں موجود ایک پلاٹ میں تعمیراتی کام چل رہا ہے۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں انہوں نے بتایا کہ کچھ نامعلوم افراد نے ہائیڈرا کرین سے زیر تعمیر عمارت کے اندر سے ساڑھے تین لاکھ روپے کا تعمیراتی سامان چوری کرکے اسے آٹو میں بھر کر فرار ہو گئے۔ عمارت کے سامان میں سریا اور دیگر مہنگی اشیاء شامل تھیں۔
اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو اپنے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔