ETV Bharat / state

Farmers Protest الٹیمیٹم کے ساتھ کسانوں نے پولیس تھانہ کا محاصرہ ختم کیا

کسانوں نے مہاپنچایت کے اعلان کے ساتھ بھارتیہ کسان یونین کے رہنماؤں کے خلاف درج ایف آئی آر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریاست اتر پردیش نوئیڈا کے سیکٹر 49 تھانے کا محاصرہ ختم کر دیا۔ کسان لیڈروں نے نوئیڈا پولیس کمشنریٹ کو 21 اکتوبر تک کا وقت دیا ہے۔

الٹیمیٹم کے ساتھ کسانوں نے پولیس تھانہ کا محاصرہ ختم کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 4:43 PM IST

الٹیمیٹم کے ساتھ کسانوں نے پولیس تھانہ کا محاصرہ ختم کیا

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے سیکٹر 49 تھانے میں بھارتیہ کسان یونین کے لیڈروں کے خلاف برولا میں ایک زمین کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس ایف آئی آر میں بی کے یو کے مغربی یوپی صدر پون کھٹانہ اور سبھاش چودھری کے نام ہیں۔ بی کے یو لیڈروں کا الزام ہے کہ نوئیڈا کمشنریٹ پولس کسانوں کی تحریک کو دبانے کے لیے بی کے یو لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہی ہے۔

اس کے خلاف بی کے یو کے رہنماؤں نے سینکڑوں کسانوں کے ساتھ سیکٹر 49 تھانے کا گھیراؤ کیا۔ اس دوران نوئیڈا زون 1 کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہریش چند اور پولیس اسٹیشن سیکٹر 49 میں کسانوں کے وفد کے درمیان آدھے گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ بات چیت میں، بی کے یو کے قومی میڈیا انچارج سبھاش چودھری نے مطالبہ کیا کہ بی کے یو کے رہنماؤں کے خلاف درج ایف آئی آر کو ختم کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہریش چند نے کسان لیڈروں کو بتایا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ شکایت کنندہ سے متعلق دستاویزات طلب کر لیے گئے ہیں۔ چار پانچ دنوں میں غور و خوض کے بعد قانونی طور پر جو درست پایا گیا۔ اس کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Tauqeer Raza Khan Barelvi ہندو مسلم اتحاد سے ہی ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے: توقیر رضا خان

انہوں نے کہا کہ پولس کی کسان لیڈروں سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ قانون کا کام قانونی حدود میں رہ کر کیا جائے گا۔ تحقیقات کے دوران الزامات درست نہ پائے گئے تو ایف آئی آر رد کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.