اترپردیش کے ضلع رامپور میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 نئے کورونا پازٹیو مریضوں کی تصدیق ہو جانے کے بعد کورونا پازٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 58 ہو گئی ہے۔
اس دوران 13 لوگ شفایاب ہونے پر ڈسچارج بھی کئے جا چکے ہیں۔ وہیں اب تک ضلع میں 51 افراد لقمہ اجل بھی بن چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 30 نومبر کو جانچ کے لئے 641 سیمپل بھیجے گئے تھے۔
جن میں سے 623 لوگ نگیٹیو آئے جبکہ 3 افراد پازیٹیو تصدیق کئے گئے۔
اس کے علاوہ 5 رپیٹ سیمپل بھی شامل ہیں۔
وہیں 2 دسمبر کو 669 سیمپل جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے جن میں 666 لوگ نگیٹیو آئے جبکہ 3 افراد پازیٹیو تصدیق کئے گئے۔
اس طرح 3 دسمبر کی جانچ رپورٹ میں 6 افراد کورونا پازٹیو تصدیق کئے گئے۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی: شاہدہ نسرین کی محنت رنگ لائی
اس طرح آج آئے تین جانچ رپوٹوں میں 12 نئے مریضوں کے ساتھ ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 58 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 13 لوگوں کو شفایاب ہونے پر ڈسچارج بھی کیا جا چکا ہے۔