ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کی پولس نے غیر قانونی طریقے سے شراب کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے چھ اراکین کو گرفتار کیا ہے. پولس نے ان کے قبضے سے 35 لاکھ کی غیر قانونی شراب، ایک کنٹینر، کار اور ایک بوری یوریا برآمد کی ہے. یہ لوگ ہریانہ سے شراب لاکر ضلع میں فروخت کرتے تھے۔
ایس پی آکاش تومر نے بتایا کہ 28 جولائی کو شہر کوتوالی حلقے کے فتح اباد علاقے سے مخبر کی اطلاع پر چھ شراب اسمگلروں کو گرفتار کیا.
انہوں نے بتایا کہ ان میں سے رویش جایسوال گروہ کا سرغنہ ہے. اس کے علاوہ اسندرہ تھانہ حلقے کے دھیرج کمار، سترکھ تھانہ حلقے کے ککرہا گاؤں کے سجیون، دشہرہ باغ کے سشیل گپتا، آواس وکاس کالونی کے گڈو اور کوٹھی تھانہ حلقے کے ڈھیڈہا پٹی گاؤں کے نیرج کمار کو پولس نے گرفتار کیا ہے.
یہ لوگ ہریانہ کے پانی پت سے غیر قانونی شراب لاکر منوج جایسوال اور سورج جایسوال کو فروخت کرتے تھے اور یہ دونوں اسے فروخت کرتے تھے.
پولس نے ان کے قبضے سے 48 ہزار بوتل غیر قانونی دیشی شراب، 70 بوتل غیر قانونی انگریزی شراب، 200 ادد ریپر، 1 بوری یوریا، 5 ادد موبائیل، ایک کنٹینر اور ایک ایکس یو وی کار برآمد کی ہے۔