ETV Bharat / state

کیا ویشالی کی بیٹی کو انصاف مل پائے گا؟ - Police have charged three people in the case

بنارس کے سماجی کارکن ہریش مشرا آج اپنے وفد کے ساتھ ویشالی پہنچے ہیں جہاں وہ ویشالی کی بیٹی کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے انہیں انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی۔

کیا ویشالی کی بیٹی کو انصاف مل پائے گا؟
کیا ویشالی کی بیٹی کو انصاف مل پائے گا؟
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 11:37 AM IST

ریاست اترپردیش میں بنارس کے سماجی کارکن ہریش مشرا آج اپنے وفد کے ساتھ ویشالی پہنچے ہیں جہاں وہ ویشالی کی بیٹی کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے انہیں انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی۔

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں ہریش مشرا نے کہا کہ ویشالی کی بیٹی کے ساتھ تین یادو برادری کے لڑکوں نے چھیڑ خانی کی تھی، لڑکی کی جانب سے چھیڑخانی کی مزاحمت کرنے پر اسے زندہ جلا دیا گیا۔ لڑکی نے تقریبا 15 دن کے علاج کے بعد گزشتہ روز دم توڑ دیا۔

ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ علاج کے دوران ہم نے اپنے وفد کو بھیج کر علاج کے لیے اچھے ہسپتال لے جانے کی بات کہی تھی لیکن ایک سماجی کارکن کرن یادو نامی خاتون نے اچھے ہسپتال میں داخل کرانے سے روکا جس سے لڑکی کی موت ہوگئی ۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پولیس تین لوگوں کو ملزم بنایا ہے لیکن کرن یادو نامی خاتون بھی لڑکی کی موت کی ذمہ دار ہے جس نے علاج نہیں ہونے دیا۔ ہم متاثرہ کے اہل خانہ کی مدد سے کرن یادو نامی خاتون کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرائیں گے اور ویشالی کی لڑکی کو انصاف دلائیں گے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمین کو پھانسی کی سزا دی جائے تاکہ آئیندہ کے لیے سبق حاصل ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.