ETV Bharat / state

MLA Akash Saxena رام پور کی تباہ حال صنعت کو دوبارہ فروغ اور تحفظ دیں گے، آکاش سکسینہ - رام پور سیٹ سے نو منتخب رکن اسمبلی آکاش سکسینہ

نوئیڈا کے مترامنڈل سیکٹر33 میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رام پور سے نومنتخب رکن اسمبلی آکاش سکسینہ نے کہا کہ تباہ حال صنعت کو دوبارہ فروغ دینے اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا کام کریں گے۔ ریاستی حکومت نے تاجروں کے لیے متعدد اسکیمیں چلا رکھی ہیں۔ اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ MLA Akash Saxena

رام پور کی تباہ حال صنعت کو دوبارہ  فروغ اور تحفظ دیں گے:آکاش سکسینہ

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 2:09 PM IST

نوئیڈا: اتر پردیش کے رام پور سیٹ سے نو منتخب رکن اسمبلی آکاش سکسینہ نوئیڈا پہنچے جہاں تاجروں اور صنعت کاروں نے ان کا استقبال کیا۔ مترا منڈل سیکٹر 33 یہ نوئیڈا میں این سی آر کے صدر اور چیئرمین سنیل گپتا کی صدارت میں استبقالیہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ایم ایل اے نے نوئیڈا کے تاجروں اور صنعت کاروں کے ساتھ اتر پردیش حکومت کی طرف سے تاجروں کے مفاد میں چلائی جارہی مختلف اسکیمز کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ Will Promote And Protect The Ruined Industry Of Rampur Again Says Akash Saxena

رام پور کی تباہ حال صنعت کو دوبارہ فروغ اور تحفظ دیں گے:آکاش سکسینہ

نومنتخب رکن اسمبلی آکاش سکسینہ نے بتایا کہ رام پور اتر پردیش کا ایک مشہور صنعتی شہر ہے۔ ایس پی حکومت کی عدم توجہی کے سبب رام پور میں صنعتی طبقے کو بھاری کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ریاست میں اب بی جے پی کی حکومت ہے اور رام پور کی صنعتوں کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Minorities Rights Day سچر کمیٹی کی رپورٹ سب سے بڑا فراڈ، مسلمانوں کو سیاسی جماعتوں نے چیومگم کی طرح استعمال کرکے پھینک دیا، مختار عباس نقوی

نوئیڈا کے تاجروں کو رام پور میں کاروبار کرنے کی دعوت بھی دیتے ہوئے اور کہا کہ وہ خود تاجر طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاجروں کے مسائل اور مشکلات میں ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ تاجروں کے مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رام پور کے مسلم طبقے نے ان کی بھرپور حمایت کی ہے۔ ان کی وجہ سے جیتنے میں کامیاب رہے۔ اب رام پور کا مسلم طبقہ اپنے آپ کو محفوظ سمجھ رہا ہے۔ رامپور کی صنعت کو سابقہ حکومتوں کے رہنماؤں نے اپنے مفاد کے لئے تباہ کیا لیکن اب ہم پھر سے رام پور کی صنعت اور کاروبار کو تحفظ اور توسیع فراہم کریں گے۔

اس موقعے پر این سی آر کے صدر اور چیرمین سنیل گپتا نے کہا کہ بی جے پی اور جن سنگھ کی حکومت تاجروں کے مفاد کے لیے بنائی گئی تھی، لیکن آج تاجر اور صنعت کار خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔ موجودہ سرکار نے نظر انداز کر رکھا ہے۔ Will Promote And Protect The Ruined Industry Of Rampur Again Says Akash Saxena

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.