اترپردیش میں بی جے پی حکومت کے وزیر رگھوراج سنگھ نے اتوار کو ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے خلاف نعرے لگانے والوں کو ’زندہ دفن‘ کردینے کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ نریندر مودی اور یودگی ادتیہ ناتھ کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگارہے ہیں انہیں زندہ دفن کردیا جائے گا۔
رگھوراج سنگھ، علیگڑھ میں سی اے اے کی حمایت مہم چلارہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں رہنے والے صرف ایک فیصد لوگ سی اے اے کی مخالفت کر رہے ہیں جبکہ یہ لوگ ہمارا ٹیکس کھاتے ہیں اور پھر ہمارے ہی رہنماؤں کے خلاف نعرے لگاتے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔