ریاست اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے تھانہ قیصر گنج (رامواپور) میں تین روز خاتون کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی تھی اور شوہر دین بندھو ورما نے پولیس کو بتایا تھا کہ 'میری بیوی کو گھر میں کسی نامعلوم شخص نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔'
اس کے بعد پولیس کپتان (بہرائچ) وپن کمار مشرا، ایڈیشنل پولیس کپتان اجے پرتاپ اور سرکل آفیسر قیصر گنج جنگ بہادر یادو نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور تحقیقات کی۔
جب اس واقعے کے بارے میں ہلاک شدہ خاتون کے شوہر سے سختی سے پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ 24 فروری 2020 کی صبح میری اہلیہ سو رہی تھی جبکہ پاس میں ہی میرے والد کی بندوق رکھی ہوئی تھی کوں ہی میں نے بندوق اٹھائی وہ غلطی سے فائر ہوگئی جس سے میری بیوی کی موت ہوگئی۔
اس نے مزید بتایا کہ 'میں نے اپنے کو بچانے کے لیے پستول کو چھپا دیا اور پولس کو اس کی اطلاع دی، پولیس کے جانے کے بعد شام کو میں نے اس پستول کو تالاب میں پھینک دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز شوہر کو جیل بھیجا دیا ہے۔